bright orange sky as the sun sets

گرمی کے لہر سے مراد شدید گرمی کا ایک لمبا دورانیہ ہے، جس کے دوران اکثر ہوا میں نمی کا تناسب بھی زیادہ رہتا ہے۔ اگر مناسب حفاظتی تدابیر نہ لی جائيں تو یہ صورت حال خطرناک اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہيں۔

مرحلہ 1: کٹ حاصل کریں

  • ایک ہنگامی صورت حال کے سامان کا کٹ حاصل کریں جس میں خراب نہ ہونے والا کھانا، پانی، بیٹری پر چلنے والا یا ہینڈ کرنک والا ریڈیو، اضافی فلیش لائٹ اور بیٹریاں شامل ہوں۔

مرحلہ 2: منصوبہ بنائيں

اپنے گھر والوں کو تیار کريں

  • ایک ہنگامی صورت حال کا خاندانی منصوبہ بنائيں۔ آفت آنے پر ہوسکتا ہے کہ آپ کے گھر والے ساتھ نہ ہوں، لہذا یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ ایک دوسرے سے رابطہ کیسے کس طرح کریں گے، آپ دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ کیسے آئيں گے اور آپ ہنگامی صورت حال میں کیا کریں گے۔
  • اپنے محلے کے اندر اور باہر ان جگہوں کی منصوبہ بندی کریں جہاں آپ کے گھر والے ملیں گے.
  • ہوسکتا ہے کہ اپنے شہر میں کال کرنے کے برعکس شہر سے باہر فون کرنا زيادہ آسان ہو، لہذا ممکن ہے کہ شہر سے باہر رہنے والا کوئی شخص علیحدہ گھر والوں سے بہتر طور پر رابطہ کرسکے۔
  • آپ ان مقامات پر بھی ہنگامی صورت حالوں کے منصوبہ جات کے بارے میں معلوم کرسکتے ہيں جہاں آپ کے گھر والے وقت گزارتے ہیں: جائے کار، ڈے کئیر اور اسکول۔ اگر کوئی منصوبہ نہ ہو تو منصوبہ بنانے کے لئے رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے متعلق سوچیں۔
  • اپنے گھر والوں کی خصوصی ضروریات پر ضرور دھیان دیں۔
    • خیال رکھنے والے افراد اور بچوں کی نگرانی کرنے والے افراد کو اپنے منصوبے سے آگاہ کریں۔
    • اپنے پالتو جانوروں کے لئے منصوبے بنائيں
  • اپنے مقامی سیٹیزن کورپس کے چیپٹر سے ‎Community Emergency Response Team (CERT)‎ کلاس لیں (انگریزی میں)۔ اپنی تربیت کو جدید رکھیں۔

مرحلہ 3: باخبر رہيں

اپنے گھر کو تیار کریں

  • کھڑکی میں لگائے جانے والے ائیر کنڈیشنروں کو پھنسا کر رکھیں؛ اگر ضروری ہو تو غیر موصل کریں.
  • چیک کرليں کہ ائیر کنڈشنر کی نالیاں درست طور پر غیرموصل کی گئی ہيں یا نہيں۔
  • دھوپ کو واپس باہر منعکس کرنے کے لئے کھڑکیوں پر (کھڑکیوں اور پردوں کے درمیان استعمال کرنے کے لئے) عارضی ریفلیکٹر، جیسے کہ کہ المونیم فوائل سے ڈھاپنا ہوا کارڈبورڈ، نصب کریں۔
  • ٹھنڈی ہوا اندر رکھنے کے لئے دروازوں اور کھڑی کے تختوں پر گرمی کو روکنے کے لئے کپڑا لگائيں۔
  • ان کھڑکیوں پر پردے، چھپربندیاں یا پٹ دار روشن دان لگائيں جہاں صبح یا دوپہر کے وقت دھوپ آتی ہو۔ (بیرونی چھپربندیوں یا پٹ دار روشن دانوں سے گھر میں آنے والی گرمی میں 80 فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے)۔
  • پورا سال طوفانی کھڑکیاں لگا کر رکھیں۔

مقامی افسران کی بات سنیں

اپنے علاقے میں ریاستی اور مقامی حکومت کے قائم کردہ ہنگامی منصوبہ جات کے متعلق معلوم کریں۔ ہنگامی صورت حال میں، مقامی ہنگامی صورت حال کے انتظام کے افسران کی دی گئی ہدایات سنیں۔

شدید گرمی کے لئے تیاری اور منصوبہ بندی کرنے کے متعلق مزيد معلومات کے لئے یہاں تشریف لائيں: وفاقی ہنگامی صورت حال کے انتظام کی ایجنسی (انگریزی), NOAA واچ (انگریزی میں) یا امریکی ریڈ کراس (انگریزی میں).